بے نظیر بھٹو قتل ، تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

پیر 4 جنوری 2016 13:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) بے نظیربھٹو کے قتل سے متعلق سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کور ٹ میں دائر کی جانیوالی آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو سے متعلق سکاٹ لینڈ یارڈ سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کی لیکن ابھی تک کسی بھی ادارے کی جانب سے رپورٹ کو منظر عام پرنہیں لایا گیا جس سے سکیورٹی میں غفلت برتنے والے افراد سمیت اس وقت کے حکومتی عہدیداروں کی ذمہ داری کا تعین نہیں ہوسکا ، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ رپورٹس کو منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے