متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا کی توسیع میں آسانی کر دی
سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 13:03
متحدہ عرب امارات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء):متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا کی توسیع کے عمل میں آسانی کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا میں توسیع کے لیے ایک ماہ کے انتظار کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے ۔ وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات میں موجود افراد محض 570 درہم کی دائیگی پر ملک سے باہر گئے بغیر ہی اپنے ویزے میں توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر ڈاکٹر راشد سلطان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے 2004کے فیصلہ نمبر337 کے مطابق وزٹ ویزا پر آنے والے افراد کے لیے امارات سے باہر جائے بغیر ہی ویزا میں توسیع کی سہولت دینے کو دوبارہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی اب ایگزٹ Exit کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔(جاری ہے)
قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے تمام افراد اور کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی درخواستیں اور رقم جمع کروا دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیا قانون تمام انٹری پرمٹ پر لاگو ہو گا جس میں ٹرانزاٹ ویزا، شارٹ ٹرم ویزا (ایک ماہ کے لیے)، اور لانگ ٹرم ویزا (90 دن کے لیے) ، اسٹوڈنٹ ویزا، میڈیکل علاج کے لیے ویزا اور ریذیڈنس ویزا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزٹ ویزا پر آئے افراد کو ویزے میں توسیع کے لیے ایک ماہ کے لیے ملک سے بارہر جانے کی شرط کو لازم قرار دیا گیا تھا تاہم اب اس قانون کو بدل کر وزٹ پرآئے افراد کی سہولت کے لیے وزارت داخلہ حکام نے قانون میں تبدیلی کر دی ہے۔جس سے متحدہ عرب امارات میں موجود افراد کو آسانی ہو گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.