مستقبل میں فلموں کی ہدایتکاری کرتی رہوں گی ‘ فلمسٹار نور

پیر 4 جنوری 2016 12:58

مستقبل میں فلموں کی ہدایتکاری کرتی رہوں گی ‘ فلمسٹار نور

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلموں کی ہدایتکاری کرتی رہوں گی ، اپنی پہلی فلم بطور ہدایتکارہ کے طور پر کام کرنے کے بعد احساس ہوا کہ میرے اندر ایک اچھا ہدایتکار بھی موجود ہے اور اب میں مستقبل میں صرف اپنی ذاتی فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دوں گی ، خود فلم میں کام نہیں کروں گی کیونکہ مجھے اپنی پہلی فلم ” عشق پازیٹو “ میں بطور ہدایتکارہ کے طور پر احساس ہوا کہ فلم کی تمام باریک بینیاں کیمرے کے پیچھے نظر آتی ہیں ۔

(جاری ہے)

” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دیگر ہدایتکاروں کی فلموں میں بطور اداکار کام کرتی رہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں ان کی دو فلمیں ” عشق پازیٹو “ اور ” خدائے ذوالجلال “ ریلیز ہوں گی اور مجھے یقین ہے کہ فلم بین مجھے بطور ہدایتکارہ اور اداکارہ کے طور پر پسند کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہوتی ہے تو اس وقت بھارتی فلموں پر عارضی طور پر پابندی لگا دینی چاہیے تاکہ کم از کم فلمساز کو اس کا سرمایہ واپس مل سکے اور مستقبل میں اس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے ۔