ملتان میں اسٹیج فنکاروں کا ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں کے خلاف مظاہرہ

پیر 4 جنوری 2016 12:56

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) ملتان سے تعلق رکھنے والے اسٹیج فنکاروں نے ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں کے خلاف آر پی او ملتان اور ڈی سی او ملتان کے آفس کے باہر مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملتان کے فنکاروں نے مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے جونیئر اداکاروں کو بلا وجہ تنگ کرنے اور زبردستی دوستی پر مجبور کرنے کے خلاف آر پی او ملتان اور ڈی سی او ملتان کے دفتر کے باہر احتجاج کیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد فنکار پر امن طور پر واپس چلے گے ۔

اس حوالے سے ملتان کے جونیئر اداکاروں نے الزام لگایا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان ان کو بلا وجہ تنگ کرنے کے ساتھ دوستی کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور انکار پر ڈرامے میں بین کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے ۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ اداکاری ہمارا پیشہ ہے اور ہم محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :