مائرہ خان کی سال 2016ء میں دوسری فلم ” بدل “ 15جنوری کو ریلیز ہو گی

پیر 4 جنوری 2016 12:53

مائرہ خان کی سال 2016ء میں دوسری فلم ” بدل “ 15جنوری کو ریلیز ہو گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) اداکارہ مائرہ خان کی سال 2016ء میں دوسری فلم ” بدل “ 15جنوری کو ریلیز ہو گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال نو کے پہلے روز مائرہ خان کی فلم ” ہومن جہاں “ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اب ان کی دوسری فلم ” بدل “ 15جنوری کو ریلیز کی جائیگی ۔ مائرہ خان ٹی وی اداکار و ہدایتکار جمال شاہ کی فلم ” بدل “ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ایوب کھوسو ، فردوس جمال اور بلال خٹک بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :