سویڈش حکومت کا ملک کی حدود میں داخل ہونے والے تمام افراد کے پاسپورٹ اور دیگر شناختی دستاویزات کی چیکنگ کا اعلان

پیر 4 جنوری 2016 12:49

کوپن ہیگن ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) سویڈن کی حکومت نے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی آمد پر قابو پانے کیلئے ملک کی حدود میں داخل ہونے والے تمام افراد کے پاسپورٹ اور دیگر شناختی دستاویزات کی چیکنگ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سویڈن کی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈنمارک سے ٹرین، بس اور فیری کے ذریعے آنے والے تمام مسافروں کی ضروری دستاویزات کی چیکنگ ہوگی۔ اس ضمن میں سفر کرنے والے افراد کو متنبہ بھی کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غیر قانونی تارکین وطن کی زیادہ تعداد میں وطن آمد کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔