جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے کا امن معاہدے کیلئے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے رابطہ

پیر 4 جنوری 2016 12:48

ٹوکیو ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے امن معاہدے کیلئے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے رابطہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سال نو کے موقع پر اپنی اولین پریس کانفرنس میں وزیراعظم شینزو ایبے کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی اور متنازع علاقوں پر امن معاہدے کیلئے ان کا ولادی میر پیوٹن سے رابطہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن اور انہوں نے اس بات پر اتفاق رائے کیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے 70 سال مکمل ہونے کے بعد بھی دونوں ممالک امن معاہدہ نہیں کر پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں سے متعلق مسائل مذاکرات اور قیادت کے بغیر حل نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر ولادی میر پیوٹن سے رابطے جاری رکھیں گے۔