نومبر کے دوران چائے کی ملکی برآمدات میں 145 فیصد کا نمایاں اضافہ

پیر 4 جنوری 2016 12:45

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16ء کے ماہ نومبر کے دوران چائے کی ملکی برآمدات میں 145 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ء میں ماہ نومبر کے دوران چائے کی برآمدات سے 0.20 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چائے کی قومی برآمدات کا حجم 0.49 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح نومبر 2014ء کے مقابلہ میں نومبر 2015ء کے دوران چائے کی ملکی برآمدات میں 145 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :