مشرق وسطیٰ میں فرقہ وارانہ تصادم میں اضافے پر ایران اور شام کو قصوروار ٹھہرایا جائے گا، روس

پیر 4 جنوری 2016 12:45

ماسکو ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) روس کی سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ کانستینتین کساچیوو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فرقہ وارانہ تصادم اضافے پر ایران اور شام کو قصوروار ٹھہرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابقروس کی سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھاہے کہ سعودی عرب میں دہشتگردی کے الزام میں 47 اراکین کے سر قلم کیے جانے کے بعدسعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اختلافات کے بعداگر مشرق وسطٰی میں فرقہ وارانہ تصادم مزید بھڑک اٹھے تو قصور وار ایران اور شام کو ٹھہرایا جائے گا۔ دوسری جانب امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کو تشویش ہیکہسعودی عرب میں شیعہ عالم اور سیاسی کارکن نمرالنمر کو سزائے موت دیے جانے سے مذہبی کشیدگی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔