ایران نے تہران کی اہم ترین خیابان کا نام آیت اللہ نمر باقر نمر کے نام سے موسوم کرنے کی منظوری دیدی

پیر 4 جنوری 2016 12:44

تہران ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) ایران نے تہران شہر کی اہم ترین خیابان کا نام آیت اللہ نمر باقر نمر کے نام سے موسوم کرنے کی فوری منظوری دے دی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کی سٹی کونسل نے اپنے ہنگامی اجلاس میں شہر کی اہم ترین خیابان کا نام آیت اللہ نمر باقر نمر کے نام سے موسوم کرنے کی فوری منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سٹی کونسل کے نائب سربراہ مرتضی طلائی کا کہنا ہے کہ آیت اللہ نمر کے نام سے خیابان کا نام منسوب کیے جانے کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔تہران کی سٹی کونسل کے نائب سربراہ نے کہا کہ اجلاس میں یہ تجویزبھی پیش کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے سفارت خانے کو جانے والی شاہراہ کا نام آیت اللہ نمرباقر نمر کے نام سے منسوب کردیا جائے۔واضح رہے کہ سٹی کونسل کے قوانین کے مطابق کونسل کے ارکان کی تجویز کو حتمی منظوری کے بعد لازمی جائزے اور علمدرآمدکے لیے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے