قومی خواتین کبڈی ٹیم کے چناوٴ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کل ہونگے

پیر 4 جنوری 2016 12:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین کبڈی ٹیم کے چناوٴ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں منتخب ہونے والی ٹیم سیف گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔سیف گیمز آئندہ ماہ 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :