کرکٹ کے حلقوں کااعتمادکارکردگی سے حاصل کروں گا، محمد عامر
پیر 4 جنوری 2016 12:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) فاسٹ بولرمحمدعامر نے کہا ہے کہ کرکٹ کے حلقوں کااعتمادکارکردگی سے حاصل کروں گا،انگلینڈ میں دوبارہ کھیلناچاہتا ہوں،لارڈز میں پھر باؤلنگ کرناچاہتاہوں، جانتا ہوں لوگ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، اظہر اور حفیظ کے موقف سے دکھ نہیں ہوا ۔ ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر محمد عامرکا کہنا تھا کہ لوگوں کا اعتماد آہستہ آہستہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گا اب میں مختلف اورپہلے سے زیادہ مثبت انسان ہوں۔
کم عمری میں بہت سے تجربات ہوئے،مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا،کوئی مجھے براکہتا ہے تومجھے اچھا ثابت کرنیکاموقع بھی ملناچاہیے،ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے میں ہرایک کی عزت کرتاہوں۔ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ کیمپ میں سب سے ملاہوں خوشی ہے کہ سب نے میری بات سنی، وقت بتائے گا کہ مجھے قبول کیا جاتا ہے یا نہیں، یقین ہے مجھے کھیلتا دیکھ کر قبول کرلیا جائے گا۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ اظہر اور حفیظ نے میرے حوالے سے جو کہا یا جو کیا اس سے دکھ نہیں ہے وہ سینئر ہیں میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں جانتا ہوں لوگ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں مگر میں اپنی پرفارمنس سے یہ داغ دھو کر سب کے دل جیت لوں گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.