انگلینڈ کے کلب کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ نوجوان کھلاڑی پراسرار طور پر ہلاک

پیر 4 جنوری 2016 12:39

انگلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) انگلینڈ کے کلب کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ نوجوان کھلاڑی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔انگلش کلب سسکس کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر میتھیو ہابڈن اچانک انتقال کرگئے تاہم ان کی موت کی وجوہات سے اب تک میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا اور کلب کی جانب سے صرف ان کی وفات پر یہ کہا گیا ہے کہ وہ اس پر افسردہ اور رنج میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

میتھیو ہابڈن کو ابھرتا ہوا فاسٹ بولر قرار دیا جارہا تھا جو مستقبل قریب میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کو تیار تھے جب کہ انگلش ٹیم کے بولنگ کوچ کیون شائن نے میتھیو ہابڈن کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی بولنگ میں چونکا دینے والی خوبی لارہے ہیں اور یقین ہے کہ وہ جلد قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔گزشتہ سال کاوٴنٹی چیمئن شپ میں میتھو ہابڈن نے 47.30 کی اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت نہ صرف بولنگ کوچ بلکہ کلب کی جانب سے بھی انہیں بے حد سراہا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :