پشاور:ٹرک پر بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
پیر 4 جنوری 2016 12:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ٹرک پر بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کرلیاگیا ہے،مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کیاگیا جبکہ چمکنی، فقیرآباداورداودزئی کے علاقوں سے 100 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب گذشتہ روز تربیلہ سے پشاور آنے والے سیکیورٹی فورسز کے ٹرک کو بم سے نشانہ بنایاگیا تھا جس کے نتیجے میں ون ونگ کا ایک کمانڈو زخمی ہوا۔
نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیاگیا جو سڑک کے درمیان ایک پول کے قریب نصب کیاگیاتھا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد چمکنی، فقیرآباداورداودزئی کے علاقوں سے 100 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.