پٹھان کوٹ ایئربیس کو تیسرے روز بھی خالی نہ کرایا جاسکا

پیر 4 جنوری 2016 12:29

پٹھان کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) بھارت تیسرے روز بھی پٹھان ایئرپورٹ خالی نہ کرا سکا ،باقی بچ جانیوالے دو حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آخری حملہ آور کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ بھارت کے لیے بھیانک خواب بن گیا۔

اپنی تمام تر فوجی طاقت اور جدید ہتھیار استعمال کرکے بھی ائیربیس کو حملہ آوروں سے آزاد نہیں کروایا جاسکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ حملہ آور مارے جاچکے جبکہ دو کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ائیرفورس نے دو دہشت گردوں کو پکڑنے کا بھی دعویٰ ہے۔ روسی ساختہ مگ 21 جنگی طیارے اور ایم آئی -35 حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی ائیربیس پر پروازیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کی صبح ساڑھے تین بجے ہونے والے اس حملے میں اب تک سات بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ پٹھان کوٹ ائیربیس پر ہونے والے اس حملے نے بھارتی سیکورٹی پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے سے ایک روز پہلے سیکورٹی حکام نے ائیربیس کے باہر لگے بیرئیر ہٹا دیئے تھے جبکہ قریبی علاقے میں دکانیں بھی جلد بند کروا دی گئیں۔ حملے سے پہلے بھارتی حکام کی پھرتیاں اور اب تین روز بعد بھی آپریشن جاری ہے۔ پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے نے خطے کے اس نام نہاد چودھری کی دہشت گردی کے نام پر ہتھیاروں کی خریداری اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ، ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :