آرمی چیف نے شاندار کام کئے انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا‘ پیپلز پارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ‘ نواز شریف اپنی غلطیوں سے نقصان اٹھاتے ہیں‘بظاہر لگتا ہے کہ وزیر اعظم حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے

پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی میڈیا سے بات چیت

پیر 4 جنوری 2016 12:20

آرمی چیف نے شاندار کام کئے انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا‘ پیپلز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت اور موجودہ حکو مت کے مدت پوری نہ کرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے شاندار کام کئے انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا‘ پیپلز پارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ‘ نواز شریف اپنی غلطیوں سے نقصان اٹھاتے ہیں۔

وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پی پی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی آرمی چیف کا سب سے بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بڑے کارنامے سرانجام دیے اور انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ آئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اپنی ہی غلطیوں سے نقصان اٹھاتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے ، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں۔