احتساب عدالت نے سابق صدر زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر 6جنوری تک ملتوی کردی

پیر 4 جنوری 2016 12:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر 6جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج خالد محمود نے کی۔ عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر پیش نہ ہوئے جس پر احتساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر کو آئندہ پیشی پر حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی۔