سپیشل پولیس یونٹ بنوں کی کارروائی ‘6مبینہ دہشتگردگرفتار ‘بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پیر 4 جنوری 2016 12:19

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سپیشل پولیس یونٹ بنوں نے سورانی کے علاقے میں کارروائی کے دوران 6مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سپیشل پولیس یونٹ نے بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سپیشل پولیس یونٹ نے بنوں کے علاقے سورانی میں زیر تعمیر عمارت میں چھاپہ مار کر چھ مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ گرفتار دہشت گردوں سے دو کلو گرام بارودی مواد‘ ڈیٹونیٹرز‘ دو پستول‘ ایک کلاشنکوف‘ سیفٹی فیوز‘ 20بم ‘ پرائما کارڈ‘ چھرے اور نٹ بولٹ برآمد کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :