کراچی‘ سندھ رینجرز کا سوشل سیکیورٹی ہسپتال پر چھاپہ‘ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پیر 4 جنوری 2016 12:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سندھ رینجرز نے سوشل سیکیورٹی اسپتال ملیر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی کارروائی کے دوران ملیر میں واقع سوشل سیکیورٹی اسپتال سے بھاری تعداد میں مختلف ہتھیاروں کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جی،اکیاسی ایم ایم رائفل اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں اور یہ اسلحہ شہر میں بڑی کارروائیوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔علاوہ ازیں رینجرز نے لیاری میں بھی ایک کارروائی کے دوران گینگ وار کے 5 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :