سندھ ہائی کورٹ نے وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف درخواست پروکیل کو تیاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیکر سماعت ملتوی کردی

پیر 4 جنوری 2016 12:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف درخواست کی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل کو مکمل تیاری کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ وی آئی پی پروٹوکول سے عام آدمی کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وی آئی پی پروٹوکول انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس پر چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں کس قانون کے تحت سڑکیں بلاک کی جاتی ہیں اور وی آئی پی شخصیات کو پروٹوکول دینے کا کیا قانون ہے جس پر درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس حوالے سے مکمل تیاری کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کیس کی مکمل تیاری کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :