شردھا کپور قطرینہ کیف اور دیپکا پڈکون کو پیچھے چھوڑ نے میں کامیاب

پیر 4 جنوری 2016 12:17

شردھا کپور قطرینہ کیف اور دیپکا پڈکون کو پیچھے چھوڑ نے میں کامیاب

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلمساز موہت سوری کی نئی آنے والی فلم ”ہاف گرل فرینڈ “ میں اداکاری کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موہت سوری کی طرف سے مذکورہ کردار کیلئے اداکارہ قطرینہ کیف ، دیپکا پڈکون ، پرینیتی چوپڑا اور کریتی سینن کو پیشکش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم مندرجہ بالا چاروں اداکاراوٴں کی جانب سے موہت سوری کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیاتھا جبکہ شردھا کپور نے اسے قبول کر لیا ہے۔موہت سوری کی یہ فلم ممتاز ناول نگار چیتن بھگت کے شہرہ آفاق ناول ”ہاف گرل فرینڈ“ پر بنائی جا رہی ہے۔ فلم کی کہانی میں بہار سے تعلق رکھنے والا ایک سادہ سا لڑکا انگریزی زبان پر عبور رکھنے والی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ درحقیقت فلم میں بھارت میں انگریزی بولنے اور نہ بولنے والوں کے درمیان پائے جانے والے فرق کواجاگر کرنے کی کو شش کی جائے گی۔واضح رہے شردھا کپور کی ”ہاف گرل فرینڈ“ رواں سال کے اواخر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی