فلم ”فوکس“ 8جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 4 جنوری 2016 11:58

فلم ”فوکس“ 8جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) ہالی ووڈ میں آج کل خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں، اسی سلسلے میں نئی ہارر ڈرامہ فلم”دی فاریسٹ“ 8جنوری کو ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

ہدایتکارجیسن زیدا کی تھرلر فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی کھوئی ہوئی بہن کی تلاش میں جاپان کے جنگلوں کا رخ کرتی ہے اور وہاں اس کا سامناخوفناک بلاؤں سے ہو جاتا ہے۔ڈیوڈ ایس گوئراور ٹوری میٹریزر کی مشترکہ پروڈکشن میں ہالی وڈ اداکارہ نٹالی ڈارمر اورسارہ کارن ویل مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔دل دہلا دینے والے منا ظر سے بھرپو یہ تھرل ڈرامہ ہارر فلم فوکس فیچرز کے تحت 8جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :