سپریم کورٹ نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری حنیف جٹ کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قراردے کر رکنیت بحال کر دی

حنیف جٹ کو الیکشن ٹربیونل نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا

پیر 4 جنوری 2016 11:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری حنیف جٹ کی جعلی ڈگری کیس میں الیکشن ٹربیونل کی طرف سے منسوخ کی گئی رکنیت بحال کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی پی 226 ساہیوال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چوہدری حنیف جٹ کو جعلی ڈگری پر الیکشن ٹربیونل نے 2014 میں نااہل قرار دیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کی طرف سے نااہل قراردیے جانے کے بعد حنیف گجر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے چوہدری حنیف کو اہل قرار دیتے ہوئے اسمبلی رکنیت بحال کردی۔