15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

پیر 4 جنوری 2016 11:37

15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔