روس 2016ء میں 160جدید ہتھیاروں کے دوگنا زیادہ تجربات کرے گا

پیر 4 جنوری 2016 11:36

ماسکو ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) روس کی فوج 2016ء میں عسکری تجربات کے میدان میں 160 اقسام کے جدید ہتھیاروں کے دوگنا زیادہ تجربات کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روس کی وزارت دفاع کے ترجمان دمتری اندری ایو نے کہا کہروس کی فوج 2016 میں عسکری تجربات کے میدان میں 160 قسم کے جدید ہتھیاروں کے دوگنا زیادہ تجربات کرے گی۔ آندری ایو نے کہاکہ آئندہ تین برسوں میں مزکورہ تجربات بڑھتے چلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ تجربات نہ صرف روس کی وزارت خارجہ کے مفاد میں بلکہ روس کی دیگر وزارتوں کی خاطر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :