کینسر کے علاج کے ساتھ مریض کی جینیاتی خصوصیات کا پتہ چلانے کا طریقہ ایجاد

پیر 4 جنوری 2016 11:36

انقرہ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) ترکی کے ماہرین نے کینسر کے مرض کے علاج کے ساتھ مریض کی جینیاتی خصوصیات کا پتہ چلانے کا طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزارتِ صحت کے سیکرٹری ایوب گْمش نے کہا ہے کہ کینسر کے مرض کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں ایک اہم پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچادیا گیا ہے جس کے ذریعے مریض کے علاج کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے علاوہ مریض کے جنیاتی خصوصیات کا پتہ چلانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مرض کی تمام خصوصیات اور تمام پہلووں سے جائزہ لینے کے بعد اس مرض کے میپ کو بھی حتمی شکل دی جاسکے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ان خصوصیات کا پتہ چلانے کے بعد ان کے علاج و معالجے اور تحقیقات میں بڑے پیمانے پر سہولیات میسرہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں استنبول اور انقرہ میں بہت بڑے مراکز قائم بھی کیے جا رہے ہیں۔