ترک ساحلی محافظوں نے بحیرہ ایجیئن میں پھنسے 57 مہاجرین کو بچا لیا

پیر 4 جنوری 2016 11:35

انقرہ ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) ترک ساحلی محافظوں نے بحیرہ ایجیئن میں واقع ایک چھوٹے سے جزیرے پر پھنسے 57 مہاجرین کو بچا لیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاجرین ایک کشتی میں سوار ہو کر یونان پہنچنے کی کوشش میں تھے۔

(جاری ہے)

ترک ساحلی محافظوں نے اطلاع ملنے پر امدادی کارروائی کی اور 3 بیمار بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی مہاجرین کو چھوٹی کشتیوں کی مدد سے وہاں سے نکالا۔ اس واقعہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اسی راستے سے یونان پہنچنے کی کوشش میں گزشتہ برس3800 مہاجرین ہلاک ہوگئے تھے۔