بھارتی ریاست منی پور میں 6.7شدت کا زلزلہ، 6 افراد ہلاک اور 100کے قریب زخمی ہو گئے

پیر 4 جنوری 2016 11:34

نئی دہلی ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) بھارت کی شمالی ریاست منی پور میں پیر کی صبح شدید زلزلے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 تھی جس کا مرکز منی پور کے علاقے امپھال سے 29 کلومیٹر دور تھا۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 4 بجکر 35 منٹ پر آیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدار انوراگ نے 6افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس سے ہلاکتوں کے بڑھنے کا خطرہ ہے ۔زلزے سے درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :