کوئٹہ میں 25 پولیس کانسٹیبلوں کو محکمانہ امتحان میں ناجائز ذرائع کااستعمال ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 11:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) کوئٹہ میں 25 پولیس کانسٹیبلوں کو محکمانہ امتحان میں ناجائز ذرائع کااستعمال ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ، برطرف اہلکاروں کو دو ماہ کی تنخواہ بھی جمع کرانا ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کوئٹہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 2013 میں بھرتی ہونے والے 25کانسٹیبل تربیت کی تکمیل کے بعد منعقدہ محکمانہ امتحان میں ناجائز ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے خلاف مختلف سطح پر انکوائریاں ہوئیں۔تحقیقاتی رپورٹ آنے پر ان اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔برطرف اہلکاروں کو دو ماہ کی تنخواہ بھی جمع کرانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :