ہرنائی :کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 11:31

ہرنائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مقامی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں مقامی کان میں مزدورکان کنی کا کام کررہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نیچے دم کر کام میں مصروف امین نامی کان کن جاں بحق ہوگیا۔مائن رسکیو نے لاش نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔