آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن نے ایک صحافی کو پاگل جادوگرنی کا پیغام غلطی سے بھیجنے پر معافی مانگ لی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 11:31

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن پیٹر ڈٹن نے ایک صحافی کو موبائل فون پر پاگل جادوگرنی کا پیغام غلطی سے بھیجنے پر معافی مانگ لی ہے۔پولیٹکل نامہ نگار سمینتھا میڈن کا کہنا تھا کہ اس ناخوشگوار پیغام میں کافی سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا اور یہ پیغام اصل میں اچھی شہرت نہ رکھنے والے سابق وزیر جیمی بِرگز کے لیے تھا۔

سمینتھا میڈن کا کہنا تھا کہ وزیر ڈٹن نے بِرگز کے استعفے کے بارے میں ان کے لکھے گئے مضمون سے متعلق موبائل پیغام پر معافی مانگ لی ہے۔اطلاعات کے مطابق اپنے بیان میں ڈٹن کا کہنا ہے کہ انھیں لگتا ہے کہ سمینتھا میڈن کے اگلے مضمون میں انھیں ’سخت تنقید کا سامنا‘ ہوسکتا ہے۔ڈٹن کا کہنا تھا کہ ’گدشتہ سالوں میں سیم (سمینتھا) اور میرے درمیان تندوتیز جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے اور اسی لیے اس واقعے کو ہم نے اتنا سنجیدہ نہیں لیا اور اس پر ہنسے۔

(جاری ہے)

میں نے صاف لفظوں میں معافی مانگ لی تھی جو انھوں نے نیک نیتی سے قبول کرلی ہے۔سابق وزیر جیمی برگز نے ہانگ کانگ میں ایک رات مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں گذشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے بارے میں شکایت ایک خاتون سرکاری ملازم کی جانب سے سامنے آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :