کیپ ٹاون ٹیسٹ، ہاشم آملہ کو تماشائیوں کا منفرد انداز میں خراج تحسین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2016 11:22

کیپ ٹاون ٹیسٹ، ہاشم آملہ کو تماشائیوں کا منفرد انداز میں خراج تحسین

کیپ ٹاون (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) کیپ ٹاون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے تماشائیوں نے اپنے کپتان ہاشم آملہ کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

جس وقت میزبان ٹیم برطانوی آل راوڈر بین سٹوکس کے بلے سے نکلنے والے رنز روکنے میں ناکام ثابت ہورہی تھی اس وقت درجنوں تماشائی ہاشم آملہ کا روپ دھار کر ان کی طرح داڑھی پہنے سٹینڈز میں ہاشم ہاشم کے نعرے لگاتے رہے ۔ باریش افریقی کپتان نے بھی ان تماشائیوں کی خواہش کی لاج رکھتے ہوئے شاندار بلے بازی کی ، وہ 64 رنز بنا کر ٹیسٹ کا دوسرا دن ختم ہونے تک کریز پر موجود رہے ۔