سپریم کورٹ نے رکن اسمبلی چوہدری حنیف کو نا اہل قرار دینے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 11:06

سپریم کورٹ  نے رکن اسمبلی چوہدری حنیف کو نا اہل قرار دینے کا الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) :سپریم کورٹ میں رکن اسمبلی چوہدری حنیف کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سماعت میں سپریم کورٹ نے چوہدری حنیف کو نا اہل قرار دینے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے بیس دسمبر 2014ء کو چوہدری حنیف کو نا اہل قرار دیا تھا ، چوہدری حنیف پی پی 226ساہیوال سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، جبکہ حلقے سے آزاد امیدوار ثاقب گجر نے ان کی اہلیت کوچیلنج کیا تھا ، جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے ثاقب گجر کی درخواست پر چوہدری حنیف کو نا اہل قرار دے دیا تھا ۔تاہم اب سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :