وہاڑی میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 10:59

وہاڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء)وہاڑی میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حاصل پور روڈ پر کوٹ پل کے قریب تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے جا گھسی جس کے باعث کار میں سوار میاں ، بیوی اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کار کو کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ جاں بحق افراد کا تعلق بہاولنگر کے علاقہ فقیر والی سے ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں مختار احمد ، اس کی بیوی جمیلہ بی بی ، بیٹی عاصمہ اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے۔