بھارت کے لیے پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملہ بھیانک خواب بن گیا ‘ تین دن بعد بھی ائیربیس کو حملہ آوروں سے خالی نہیں کرایا جا سکا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 10:58

بھارت کے لیے پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملہ بھیانک خواب بن گیا ‘ تین دن بعد ..

پٹھان کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) بھارت کے لیے پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملہ بھیانک خواب بن گیا اور تین دن بعد بھی ائیربیس کو حملہ آوروں سے خالی نہیں کرایا جا سکا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آخری حملہ آور کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔جس میں بھارت اپنی تمام تر فوجی طاقت اور جدید ہتھیار استعمال کرکے بھی ائیربیس کو حملہ آوروں سے آزاد نہیں کروایا جاسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ حملہ آور مارے جاچکے جبکہ دو کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ائیرفورس نے دو دہشت گردوں کو پکڑنے کا بھی دعویٰ ہے۔ روسی ساختہMiG-21 جنگی طیارے اور Mi-35 حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی ائیربیس پر پروازیں جاری ہیں۔ ہفتے کی صبح ساڑھے تین بجے ہونے والے اس حملے میں اب تک 7بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ پٹھان کوٹ ائیربیس پر ہونے والے اس حملے نے بھارتی سیکورٹی پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے سے ایک روز پہلے سیکورٹی حکام نے ائیربیس کے باہر لگے بیرئیر ہٹا دیئے تھے جبکہ قریبی علاقے میں دکانیں بھی جلد بند کروا دی گئیں۔ حملے سے پہلے بھارتی حکام کی پھرتیاں اور اب تین روز بعد بھی آپریشن جاری ہے۔