وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سے مستفید ہونے والی خاتون نے نومولود بچی کا نام ”مریم “رکھ دیا

پیر 4 جنوری 2016 00:04

وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سے مستفید ہونے والی خاتون نے نومولود ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سے مستفید ہونے والی خاتون نے نومولود بچی کا نام مریم رکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق توار کو وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سے مستفید ہونے والی خاتون نے اپنی نومولود بچی کا نام وزیراعظم محمد نواز شریف کی بیٹی کے نام پر مریم رکھ دیا، یہ نام انہوں نے وزیراعظم کے غریبوں کی صحت کیلئے شروع کئے گئے منصوبے کی وجہ سے متاثر ہو کر اپنی بیٹی کو وزیراعظم کی بیٹی مریم کا نام دیا ہے، بچی کے والدین نے کہا کہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام اسکیم شروع کرنے پر وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے بے حد مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :