افغانستان، مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 22:33

افغانستان، مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2016ء) افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے بھارتی قونصل خانے پر حملہ کیا ہے، بھارتی قونصل جنرل کے مطابق مسلح افراد نے قونصل خانے کے کمپائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی، حملہ آوروں نے 20منٹ تک فائرنگ کی، فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اُدھر ترجمان گورنر کا کہنا ہے کہ بھارتی قونصل خانے کے قریب 2دھماکے اور فائرنگ سنی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :