دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت سب سے زیادہ متحرک ہے ‘رانا ثناء اللہ، وزیراعلیٰ پنجاب ہفتہ میں دو بار لااینڈ آرڈر کی صورتحال کاخود جائزہ لیتے ہیں ْ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی،صوبہ بھر میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے سرکردہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں، وزیر قانون پنجاب

اتوار 3 جنوری 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3جنوری۔2016ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت سب سے زیادہ متحرک ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہفتہ میں دو بار لااینڈ آرڈر کی صورتحال کاخود جائزہ لیتے ہیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی۔

دہشت گردوں کی کسی بھی قسم کی کارروائی سے نمٹنے کے لئے کاؤنٹرٹیررازم فورس پوری طرح تیار ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہصوبہ بھر میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے سرکردہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان کے خلاف انسداددہشت گردی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔