کرک‘بارات کی گاڑی کو حادثہ ‘14افرادجاں بحق‘6زخمی

اتوار 3 جنوری 2016 21:53

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3جنوری۔2016ء) کرک سے ٹیری جانے والی بارات کی گاڑی کو حادثہ کے نتیجے میں 14افرادجاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ،زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت ایک ہی خاندان سے ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات تھانہ بانڈہ کے مطابق دولہا مبشر نواز ولد لعل نواز ساکن صادیق آباد ٹیری کی شادی شاجہان ساکن سرے خواہ کی بیٹی سے ہوئی تھی گزشتہ روز مبشر نوا ز کی بارات سرے خوا ہ آئی تھی اور دولہن لیکر واپس ٹیری جا رہے تھے انڈ س ہائی وے نوشپہ بانڈہ کے قریب مخالف سمیت سے آنے والی پجارو سے بارات میں شامل مسافر کوچ حادثے کا شکار ہونے کے بعد گہرئی کھائی میں جا گیری اور دیکھتے ہی دیکھتے کوچ میں اچانک آگ بھڑ ک اُٹھی اور گاڑی میں سوار 18افراد میں سے 14افراد جن میں 6خواتین شامل ہیں موقع پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور پانچ خواتین ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا فلائنگ کوچ کوگہرئی کھائی سے کرین کی مدد سے اُٹھایا گیا زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی وجہ سے پشاور منتقل کر دیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں سے 6افراد کا تعلق کرک شہر سے ہیں جاں بحق اور زخمی باراتیوں میں سے اکثریت رشتہ داروں کی ہیں اچانک بڑے حادثے نے ضلع کرک کے فضاء کو سوگوار کر دیا اور شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :