پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ ،وزیر دفاع منوہر پریکر نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردی،بھارتی میڈیا

اتوار 3 جنوری 2016 20:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو وزیر دفاع منوہر پریکر نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی رپورٹ پیش کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے وزیراعظم نریندر مودی کو پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشتگردوں کے حملے کیحوالے سے رپورٹ پیش کردی۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے تمکور ضلع میں ہیلی کاپٹر کارخانے کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی جس میں حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور جانی ومالی نقصان کی تفصیلات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں ہفتہ کو دہشتگردوں نے ائیربیس پر حملہ کردیا تھا جس میں 11بھارتی فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 5حملہ آور بھی مارے گئے ۔