داعش سندھ کا سرغنہ اور سانحہ صفورا کا مرکزی کردار عمر کاٹھیور کو کراچی سے گرفتار کر لیاگیا

اتوار 3 جنوری 2016 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) ملک بھر میں داعش کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا، داعش سندھ کا سرغنہ اور سانحہ صفورا کا مرکزی کردار عمر کاٹھیور کو کراچی سے گرفتار کر لیاگیا، عمر کاٹھیور نے 2011میں سندھ میں دہشتگردوں کا منظم نیٹ ورک قائم کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق داعش سندھ کا سرغنہ اور سانحہ صفورا کا مرکزی کردار عمر کاٹھیور کو کراچی سے گرفتار کر لیاگیا، عمر کاٹھیور نے 2011میں سندھ میں دہشتگردوں کا منظم نیٹ ورک قائم کیا ، گرفتار دہشتگرد نے القاعدہ برصغیر سے داعش میں شمولیت اختیار کی تھی،القاعدہ عرب کے دہشتگرد وں کو سہولتین فراہم کرنا اسکی ذمہ داری تھی، عمر کاٹھیور کی اہلیہ بھی سندھ میں خواتین کا نیٹ ورک چلاتی تھی، سانحہ صفورا کے گرفتار ملزم سعد عزیز کی نشاندہی پر عمر کاٹھیور گرفتار ہوا، عمر کاٹھیور عربی زبان کا ماہر ہے اور دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتا تھا، اسکی نشاندہی پر اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ، یہ ملزم حیدرآباد اور کراچی میں پولیس پر حملوں میں بھی ملوث ہے، عمر کاٹھیور نے کوٹری میں دہشتگرد طاہر منہاس کو بھی داعش میں شامل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :