پٹھان کوٹ حملہ پاک بھارت تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے،بھارتی وزیر کلراج مشرا ، دہشت گرد وزیراعظم مودی کے حالیہ دورہ لاہور کے بعد پیدا ہونیوالے اچھے ماحول کو ہضم نہیں کرسکتے،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 19:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست کیرالہ کے مرکزی وزیراور بی جے پی کے سینئر رہنما کلراج مشرا نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ اےئربیس پر حملہ پاک بھارت تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے، دہشت گرد وزیراعظم مودی کے حالیہ دورہ لاہور کے بعد پیدا ہونیوالے اچھے ماحول کو ہضم نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق کلراج مشرانے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورہ لاہور سے ناصر ف دونوں ملکوں بلکہ عالمی سطح پر بھی اچھا ماحول پیدا ہوگا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ اےئربیس کو نشانہ بناکر دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

ایک سوال کے جواب میں کلراج مشرا نے انٹیلی جنس کی ناکامی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ اےئربیس پر حملے کی خفیہ ایجنسیاں لمحہ بہ لمحہ اطلاعات فراہم کرتی رہیں۔کلراج مشرا ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے سینئر رہنمابھی ہیں۔