لاہور سے گرفتار داعش کمانڈر عبداللہ منصوری اسلام آباد منتقل

اتوار 3 جنوری 2016 19:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) لاہور سے گرفتار داعش کے کمانڈر عبداللہ منصوری کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، سانحہ صفورا میں عبداللہ منصوری نے بس میں خواتین اور بچوں پر فائرنگ کی تھی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق داعش کے کمانڈر عبداللہ منصوری کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ، عبداللہ منصوری سانحہ صفورا کے بعد کراچی سے لاہور فرار ہو گیا تھا، سانحہ صفورا میں اس نے بس میں موجود خواتین اور بچوں پر فائرنگ کی تھی، عبداللہ منصوری داعش سندھ اور پنجاب کے نیٹ ورک کا اہم کردار ہے اور پورے نیٹ ورک سے مکمل آگاہ ہے، یہ گرفتار دہشتگرد سعد عزیز اور طاہر منہاس کا ساتھی ہے، سیکیورٹی فورسز نے اس کو لاہور سے گرفتار کیا تھا ، واضح رہے کہ سانحہ صفورا میں 58معصوم لوگوں کو گولیاں مار کرجاں بحق کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :