صوبائی حکومت کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ دراصل کرپشن لائن منصوبہ ہے‘چوہدری پرویز الٰہی،جس چینی کمپنی کو اورنج لائن منصوبہ بنانیکا ٹھیکا دیاگیا ہے اسے کام کا تجربہ ہی نہیں ہے‘ لاہور میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ دراصل کرپشن لائن منصوبہ ہے‘جس چینی کمپنی کو اورنج لائن منصوبہ بنانیکا ٹھیکا دیاگیا ہے اسے کام کا تجربہ ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کی صوبائی حکومت کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ دراصل کرپشن لائن منصوبہ ہے اس سے صوبے کی معیشت بیٹھ جائے گی‘ جس چینی کمپنی کو اورنج لائن منصوبہ بنانیکا ٹھیکا دیاگیا ہے اسے کام کا تجربہ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ترقی کے بہترین منصوبے مکمل ہوئے‘ مسلم لیگ(ق)کی پنجاب حکومت نے لاہور میں زیر زمین میٹرو ٹرین کا منصوبہ بنایا تھا اس کے علاوہ ہم نے پورا شہر ہی زیر زمین آباد کرنا تھا، جس سے صوبائی حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے کم شرح سود پر قرض بھی منظور کردیا تھا لیکن شہباز شریف نے اقتدار میں آ کر ہمارا منصوبہ ختم کر دیا۔