سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ملتوی کیا گیا ، عادل بن احمد الجبیرسات جنوری کو پاکستان آئیں گے،ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کابیان

اتوار 3 جنوری 2016 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ملتوی کیا گیا سعودی وزیرخارجہ سات جنوری کو پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے اپنے بیان میں کہاکہ سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا دورہ پاکستان کا دورہ منسوخ نہیں ملتوی ہوا ، سعودی وزیر خارجہ سات جنوری کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔ واضح رہے کہ سعودی وزیرخارجہ نے اتوار کو پاکستان کے دورہ پر پہنچنا تھا تاہم ان کا یہ دورہ ملتوی کر دیاگیا تھا۔