حکمران خود دہشت گردوں کی سر پرستی کر رہے ہیں‘ افواج پاکستان کو ایسے دہشت گردوں کیخلا ف بھی آپر یشن کر نا ہوگا ‘امن کے قیام کیلئے پنجاب کے قاتل حکمرانوں کے خلاف بھی آپر یشن کر نا ہوگا ‘پاکستان پہلے کی طرح مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، کرپشن اور دہشت گردی ملک کو کھائے جارہی ہے‘ میرے جسم میں جب تک خون کا ایک قطرہ بھی موجود ہے سانحہ ماڈ ل ٹاؤن کے قاتلوں سے بدلہ لوں گا،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمران خود دہشت گردوں کی سر پرستی کر رہے ہیں ‘(ن) لیگ پنجاب میں سیاسی ‘معاشی ‘قانونی ‘نظر یاتی دہشت گردی کر رہی ہے اور دہشت گردوں کے پودوں کو پروان چڑھا رہے ہیں ‘افواج پاکستان کو ایسے دہشت گردوں کے خلاف بھی آپر یشن کر نا ہوگا ورنہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکے گا ‘ نیشنل ایکشن پلان میں (ن) لیگی حکومت سب سے بڑی رکاوٹ ہے ‘امن کے قیام کیلئے پنجاب کے قاتل حکمرانوں کے خلاف بھی آپر یشن کر نا ہوگا ‘پاکستان پہلے کی طرح مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، کرپشن اور دہشت گردی ملک کو کھائے جارہی ہے‘ میرے جسم میں جب تک خون کا ایک قطرہ بھی موجود ہے سانحہ ماڈ ل ٹاؤن کے قاتلوں سے بدلہ لوں گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کا پیسہ دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور وفاق کے حکمران پرانے اتحادی ہیں‘ کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ملک کو بربادکررہا ہے۔ دہشت گردی کے پیچھے کرپشن کا پیسہ ہے، دونوں پرانے اتحادیوں کا باہمی گٹھ جوڑ افواج پاکستان کے آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے ہے۔

ا۔ نہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی آپریشن ہونا چاہئے قاتل حکمران جتنے بھی چالاک سہی مگر یہ پھانسی کے پھندوں سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بے انصافی کے نظام کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا‘ ہمارا ملک دہشت گردی کا گڑھ بن چکا‘ ملک میں اس وقت دہشت گردی کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں سیاسی ‘معاشی ‘قانونی ‘نظر یاتی دہشت گردی کر رہی ہے اور دہشت گردوں کے پودوں کو پروان چڑھا رہے ہیں جب تک ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی مکمل امن قائم نہیں ہوگا اور ہم سب فوجی آپریشن ضرب عضب کی مکمل کا میابی کیلئے دعا گو ہیں ۔