صوبہ سندھ میں داعش کا سرغنہ عمر کاٹھیور گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 17:51

صوبہ سندھ میں داعش کا سرغنہ عمر کاٹھیور گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں داعش کے سرغنہ عمر کاٹھیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد سانحہ صفورا میں بھی ملوث تھا۔ عمر کاٹھیور کی اہلیہ سندھ میں داعش خواتین کا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔دہشتگردوں کی عالمی تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے صوبہ سندھ میں سرغنہ عمر کاٹھیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر کاٹھیور سانحہ صفورا پر حملے کا مرکزی کردار ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ صفورا کے گرفتار ملزم سعد عزیز کی نشاندہی پر عمر کاٹھیور کی گرفتاری ممکن ہو سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر کاٹھیور نے سن 2011ء کے دوران صوبہ سندھ میں دہشتگردوں کا منظم نیٹ ورک قائم کیا تھا۔ عمر کاٹھیور عربی زبان بولنے کا ماہر اور دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتا تھا۔ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے دہشتگردوں کو سہولتیں فراہم کرنا عمر کاٹھیور کی ذمہ داری تھی۔ بعد ازاں اس نے القاعدہ سے داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ گرفتار دہشتگرد کی اہلیہ سندھ میں داعش خواتین کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ عمر کاٹھیور کی نشاندہی پر اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔