ڈومنیکا سبلکووا، اینڈریا پیٹکووچ اور الیز کارنیٹ نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا

اتوار 3 جنوری 2016 17:14

ڈومنیکا سبلکووا، اینڈریا پیٹکووچ اور الیز کارنیٹ نے برسبین انٹرنیشنل ..

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) ڈومنیکا سبلکووا، اینڈریا پیٹکووچ، ایناستاسیا پلوچینکووا، الیز کارنیٹ اور وارورا لیپچینکو نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز گزشتہ روز ہوگیا ہے، ویمنز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا نے بیلجیئم کی یانینا وکمائر کو 3-6 ، 6-4 اور 6-4 سے ہرایا۔

جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ نے برازیل کی پریرا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-2 رہا۔ روس کی ایناستاسیا پلوچینکووا نے سوئٹزرلینڈ کی تائمہ کو 6-2 اور 6-1 سے شکست دی اور دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کی الیزا کارنیٹ نے ہم وطن حریف میلڈینووچ کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ امریکا کی وارورا لیپچینکو نے سلواکیہ کی اینا کیرولینا کو ہرایا۔

متعلقہ عنوان :