سجاد اختر شارجہ کلب کے صدر منتخب ہوگئے

اتوار 3 جنوری 2016 16:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء)ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاورمیں بھی پی سی بی کے نئے آئی ماڈل کرکٹ کلب کے تحت کلبوں کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے ،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالے ہشتنگر کلب کیانتخابات میں عبدالعلیم کوصدر،ظفر اقبال کونائب صدر،انصار اللہ جان کو جنرل سیکرٹری ،ذوالفقار خان کو جائنٹ سیکرٹری اور محمد فہیم کو فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

شارجہ سپورٹس کلب کے الیکشن میں سجاد اختر کو صدر،محمد سلیم اعوان،نائب صدر،فصیح اللہ جنرل سیکرٹری ،سہیل عابد جائنٹ سیکرٹری،اور ضیاء اللہ کوفنان سیکرٹری چن لئے گئے۔