محمداقبال خیبر فرینڈز کلب کا صدرمنتخب ہوگئے

اتوار 3 جنوری 2016 16:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماڈل کرکٹ کلب نئے آئین کے تحت ہونیوالے خیبر فرینڈز کلب کے انتخابات میں متفقہ طور پر محمد اقبال کو صدر ملک احمد زیب کو جنرل سیکرٹری سمیت تمام کابینہ کا انتخابات عمل میں لایاگیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خیبر فرینڈز کلب ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جسمیں عہدیداروں اور کھلاڑیوں سمیت ڈی سی اے پشاور کے نمائندوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور کی ہدایت پر پی سی بی کے نئے آئین کے تحت خیبرفرینڈز کلب کیلئے عہدیداروں اور ٹیم کا اعلان کردیا گیا ،جسکے مطابق محمد اقبال کو صدر،ظفراللہ خان کو نائب صدر،ملک احمد زیب شنواری کو جنرل سیکرٹری،سلیم شاہ کو جائنٹ سیکرٹری اور ذاکر کو فنانس سیکرٹری منتخب کرلئے گئے۔